ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل میں توسیع

پوسٹل بیلٹ پیپرز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھرمیں ووٹرلسٹوں کی تصدیق کےعمل میں توسیع کردی ہے۔ توسیع دس روز کے لیے کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کا فیصلہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ووٹروں کی تصدیق کا عمل اب 31 دسمبر 2021 تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن نے ووٹروں کی تصدیق کے عمل میں توسیع کا اعلامیہ (نوٹی فکیشن) بھی جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نادراکی مدد سے بننےوالی فہرستیں یکم فروری سے 20 فروری تک تیارکی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن: ووٹ چیک کرنے کے لیے مفت ایس ایم ایس سروس

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تیار فہرستوں پراعتراضات کا 21 فروری 2022 سے 22 مارچ تک جائزہ لیا جائے گا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دائراعتراضات پرفیصلے 2 فروری 2022 سے 6 اپریل 2022 تک نمٹائے جائیں گے جب کہ حتمی فہرستوں کی تیاری کا کام 19 اپریل 2022 سے 8 مئی تک جاری رہے گا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن پر زور

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ تصدیق شدہ ووٹوں کی حتمی فہرست 9 مئی 2022 کوجاری کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں