قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عابد علی دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے، ان میں ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہوئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب جاری بیان کے مطابق اوپنر عابد علی قائداعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میں آج 61 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے کہ اس دوران انہیں سینے میں تکلیف ہوئی۔
بیان کے مطابق کرکٹر عابد علی کو فوری طور پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا، ان میں ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہوئی ہے۔ ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی شروع کردی ہے۔
دوسرا ٹیسٹ: عابد علی کی ڈبل سنچری، پاکستان نے 510 رنز نز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی
انہوں نے بتایا کہ مکمل علاج کے لیے پی سی بی اس ماہر امراض قلب سے مکمل رابطے میں ہے، اس وقت ان کی حالت بہتر ہے۔