اسپائیڈر مین کورونا کے دور کی کامیاب ترین فلم


ہالی ووڈ فلم اسپائیڈر مین کورونا کے دور کی کامیاب ترین فلم بن گئی، اسپائیڈرمین نے صرف 3 دن میں دنیا بھر سے 100 ارب روپے سے زائد کا بزنس کر لیا۔

یاد رہے اسپائیڈرمین ’’ نو وے ٹو ہوم‘‘ ابھی چین میں ریلیز نہیں ہوئی، لیکن پھر بھی اسپائیڈر مین 60 کروڑ ڈالرز کمانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف امریکا اور کینیڈا میں فلم  25 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمائی کر چکی ہے، اسپائیڈر مین کا اوورسیز بزنس 35 کروڑ ڈالرز سے ز ائد رہا ہے۔


اسپائئڈر مین کی صرف امریکا میں 4 ہزار سے زائد سینما گھروں میں نمائش کی گئی ہے، فلم نے تاریخ کی تیسری سب سے بڑی اوپننگ لی ہے۔

اسپائیڈر مین کورونا کے دور میں ایک دن میں امریکا سے 10 کروڑ ڈالرز کی اوپننگ لینے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔ اساپئیڈر مین سے بڑی اوپننگ اب تک صرف ایوینجرز اینفنٹی وار اور اینڈ گیم کو ملی ہے۔

 


متعلقہ خبریں