راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس افغانستان کے لیے اہم ثابت ہو گا۔
اسلامی ترقیاتی بینک کا افغان عوام کی مدد کے لیے خصوصی اکاونٹ کھولنے کا اعلان
ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ سے شہزادہ فیصل بن فرحان کی ہونے والی ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے او آئی سی اجلاس میں شرکت پر سعودی قیادت سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اجلاس افغانستان کے لیے عالمی کوششیں مربوط بنانے کے لیے ہے۔
افغانستان کی صورتحا ل میں بہتری لانا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیر خارجہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خاص مقام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے تنازع کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔