خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن:ووٹر کے لیے6 رنگ کےبیلٹ پیپرز


خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کےلیے ووٹرز کو  مختلف رنگ کے 6 بیلٹ پیپرزدیے جا رہے ہیں ۔

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں ووٹر کو 6 مختلف رنگ کے بیلٹ پیپرز پر 6 ووٹ کاسٹ کرنے ہیں۔ تحصیل چیئرمین یا میئر کے امیدوار کے لیے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر ہے۔

جنرل کونسلر کی نشست کے لیے سلیٹی رنگ، خواتین کی سیٹ کے لیے گلابی رنگ کا بیلٹ پیپر مختص کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا

مزدور اور کسان کے لیے ہلکے سبز رنگ، یوتھ کے لیے زرد رنگ اور اقلیت کے لیے بھورے رنگ کے بیلٹ پیپرز ووٹر کو دیے جا رہے ہیں۔

اس طرح سے ہر ووٹرکو ایک وقت میں 6 ووٹ کاسٹ کرنے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کی آسانی کےلیے بیلٹ پیپرز کے رنگ مختص کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں