طالبان کو براہ راست امداد کیلئے وعدے پورے کرنے ہوں گے، مشیر امریکی صدر


امریکی صدرکے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ طالبان کو براہ راست امداد کیلئے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ اتحادیوں اور اقوام متحدہ سے مل کر افغانستان کی معیشت کو بہتر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی، آرمی چیف

انہوں نے کہا کہ براہ راست امداد کے لیے طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے، انسانی ہمدردی اور امداد کے لیے پاکستانی حکومت بھی افغانستان کے لیے پریشان اور امریکا سے تعاون کا خواہش مند ہے۔


متعلقہ خبریں