محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر قرار

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی محمد رضوان نے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے رواں سال سب سے زیادہ چھکے مارنے کا بھی ریکارڈ بنا لیا۔ انہوں نے رواں سال 42 چھکے مار کر کیوی بلے باز مارٹن گپٹل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ کیوی بلے باز مارٹن گپٹل کے پاس تھا جنہوں نے ایک سال میں 41 چھکے مارے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کا انگلش کاؤنٹی ٹیم سے معاہدہ، سارہ ٹیلر خوشی سے نہال

محمد رضوان نے رواں سال 22 کیچز پکڑ کر ٹاپ کیپر کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے۔ 29 سالہ رضوان کلینڈر ایئر میں 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری اسکور کر کے حاصل کیا۔

واضح رہے کہ رواں سال سب سے کامیاب جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان کی رہی جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 197 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔


متعلقہ خبریں