ایشز سیریز: کپتان پیٹ کمنز آوٹ، اسٹیو اسمتھ شامل


آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلوی بورڈ کے مطابق کپتان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے شخص کے ساتھ رابطہ ہوا تھا جس کے بعد انہیں میچ سے باہر کیا گیا ہے۔

تاہم بورڈ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ  پیٹ کمنز نے بائیو سیکور پروٹوکولز کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے، وہ ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے جہاں کورونا مریض بھی موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

پیٹ کمنزکا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے لیکن پھر بھی احتیاطی تدابیر کے تحت انہیں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ آئسولیشن میں انہیں پورے 7 روز گزارنے ہوں گے جس وجہ سے وہ دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج ایڈیلیڈ میں ہو رہا ہے جس میں اسٹیو اسمتھ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ پیٹ کمنز کی جگہ مائیکل نیسر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان جاری 5 ٹیسٹ میچز کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کو 1 صفر کی برتری حاصل ہے۔

 


متعلقہ خبریں