گرین شرٹس نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

گرین شرٹس نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیل کر نیا ریکارڈ بنا لیا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ایک سال میں 28 ٹی 20 میچز کھیلے جو کسی بھی ملک کے ایک سال میں سب سے زیادہ کھیلے گئے میچز ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم نے اس سال کھیلے گئے ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ 18 ٹی 20 میچز بھی جیتے اور یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 میچ میں شکست دے کر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

واضح رہے کہ سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے والا بنگلہ دیش ہے جس نے 27 ٹی 20 انٹرنیشنلز کھیلے ہیں۔


متعلقہ خبریں