کابل: ڈرون حملے میں 10 بےگناہ ہلاک ، کوئی ذمہ دار نہیں، امریکا


واشنگٹن:انتیس اگست کو امریکی ڈرون حملے پر کارروائی نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔

امریکی وزارت دفاع کی تحقیقاتی رپورٹ میں ڈرون حملے کے ذمہ داران کا تعین نہیں کیا گیا، جس کے تحت کابل میں ڈرون حملے پر کسی امریکی دستے کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی۔

میڈیا بریفنگ میں ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کابل فضائی حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی تھا اس حوالے سے ذاتی احتساب کے مسائل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ، 5 افراد زخمی

29 اگست کو کابل میں ڈرون حملے میں 7 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکا نے کابل میں ڈرون حملے میں داعش کے دہشتگرد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔ حملے میں کوئی دہشت گرد ہلاک نہیں ہوا تھا۔

مرنے والے تمام افراد عام افغان شہری تھے جس میں بچے بھی شامل تھے۔ امریکا نے حملے میں معصوم افراد کی ہلاکت پر معذرت کرتے ہوئے غلطی کا اعتراف کیا تھا۔

جس کے بعد امریکی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ اگر متاثرین کے اہلخانہ امریکا منتقل ہونا چاہیں تو انہیں منتقل کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں