خان صاحب کا ہیلتھ کارڈ صحت کے نظام پر ڈاکہ ہے، بلاول بھٹو

خان صاحب کا ہیلتھ کارڈ صحت کے نظام پر ڈاکہ ہے، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب کا ہیلتھ کارڈ صحت کے نظام پر ڈاکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے لیے 100 فیصد مفت علاج پریقین رکھتے ہیں۔

سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہو گا، بلاول

ہم نیوز کے مطابق بلاول ہاؤس میں اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے اختتام پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے اسپتالوں میں مفت کڈنی اور لیورٹرانسپلانٹ کی سہولتیں مل رہی ہیں جب کہ ہیلتھ کارڈ ان چیزوں کو کور ہی نہیں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست ہر کسی کا حق ہے لیکن انتہا پسندی کی سیاست کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی سیاست پر عوام نے فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس شہر کی ترقی کے لیے کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو مزید سفری سہولتیں ملنی چاہئیں۔

شہبازشریف دورمیں سب سےزیادہ ماورائےعدالت قتل ہوئے، فواد چودھری

بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ مراد علی شاہ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے پارلیمان میں اقلیت کی بات کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ مسلم لیگ (ن) سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپوزیشن کو پھر جاہل قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ آج پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو سچ بولتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنا بالکل جائز ہے لیکن جھوٹ بولنا جائز نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں