سیاسی مقاصد لے کر چلیں گے تو کامیاب نہیں ہوں گے، اسد عمر


کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سیاسی مقاصد لے کر چلیں گے تو کامیاب نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں رہنے والوں کی آواز بھی سننی چاہیے جبکہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی خراب حالات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو اختیارات دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے اور مقامی حکومتوں کا نظام مکمل طور پر بااختیار ہونا چاہیے۔ یہ کراچی کے عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اب جیل نہیں جائیں گے، مریم اورنگزیب

اسد عمر نے کہا کہ سندھ میں مقامی حکومتوں کا نظام پہلے بھی موجود تھا۔ میں یہاں پی ٹی آئی کے لیے ووٹ مانگنے نہیں آیا اور سندھ حکومت سے وفاق سے منسلک منصوبوں پر کوئی شکایت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا دارالحکومت وزیر اعلیٰ سمیت کسی سے بھیک نہیں مانگتا۔ اب یہ سندھ کے لیے فیصلے کا وقت ہے اور ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جس سے منتخب نمائندوں کے مسائل حل ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی مقاصد لے کر چلیں گے تو کامیاب نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں