سونے کی چین نگلنے والی گائے کا کامیاب آپریشن


نئی دہلی: بھارت میں سونے کی چین نگلنے والی گائے کا آپریشن کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گائے پوجا کے دوران سونے کی چین نگل گئی جس کی تلاش کے لیے اہلخانہ کئی روز تک گائے کا گوبر چیک کرتے رہے۔ ہندوبرادری میں گائے کی پوجا کی جاتی ہے اور اسے دولت کی دیوی مانا جاتا ہے۔

گائے کی پوجا کے دوران اسے سونے کے زیورات بھی پہنائے جاتے ہیں اور پھر پوجا کے بعد اتار لیے جاتے ہیں لیکن بھارت کی ریاست ناٹک کے ایک رہائشی کے گائے دوران پوجا سونے کی چین نگل گئی۔

بھارتی شہری سری کانتھ پوجا کے بعد جب گائے کے گلے میں ڈالی 20 گرام سونے کی چین اتارنے لگا تو معلوم ہوا کہ چین تو گائے کے گلے میں موجود ہی نہیں۔ جس کے باعث انہیں کافی پریشانی ہوئی اور باڑے میں تلاش کے باوجود چین نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: 76 برس قبل چوری ہونے والی اشیا مل گئیں

بھارتی شہری کے اہلخانہ کو شک گزرا کے گائے سونے کی چین نگل گئی ہے جس پر وہ تین ہفتے تک گائے کا گوبر چیک کرتے رہے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ گائے کو لے کر جانوروں کے اسپتال پہنچ گئے۔

جانوروں کے اسپتال میں جب گائے کا ایکسرے کیا گیا تو معلوم ہوا کے سونے کی چین گائے کے پیٹ میں موجود ہے جس پر ڈاکٹر نے گائے کے مالک کی اجازت کے بعد آپریشن کر کے سونے کی چین نکال لی تاہم 20 گرام سونے کی چین اب 18 گرام کی ہو چکی تھی۔


متعلقہ خبریں