بجلی مہنگی ہو گئی: حکومت الٹی چھری سے قوم کو ذبح کر رہی ہے، شہباز شریف


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کے سستے پاکستان میں بجلی مزید مہنگی ہو گئی ہے۔

بجلی فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگی کر دی گئی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الٹی چھری سے قوم کو ذبح کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے سینوں میں کھولتا لاوا اور نفرت ملک کے لیے اچھی علامت نہیں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ ظالم حکومت بے حسی کے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

بجلی مہنگی کر کے عمران خان عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ بجلی کی قیمت بڑھانے والا وزیراعظم چور ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سستی ترین حکومت عوام کے لیے تاریخ کی مہنگی ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مافیاز کی جیبیں بھرنے والی حکومت کے خلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا سروے چارج شیٹ ہے۔

تین سے چار ماہ کے دوران قیمتوں میں کمی آجائے گی، شوکت ترین

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ یہ حکومت نہیں، اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے نجات میں ہی ملک اور قوم کی حیات ہے۔


متعلقہ خبریں