سیالکوٹ واقعے پر دل دہل جاتا ہے، ملک کے ماحول سے ڈر لگتا ہے: وزیراعلیٰ

سیالکوٹ واقعے پر دل دہل جاتا ہے، ملک کے ماحول سے ڈر لگتا ہے: وزیراعلیٰ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تجویز پیش کی ہے کہ انتہا پسندی سے نکلنے کے لیے زبان اور دانشوری کا استعمال کریں۔

وزیراعظم براہ راست منتخب نہیں ہوتا، اپوزیشن میئر کا بلاواسطہ انتخاب چاہتی ہے: وزیراعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ تجویز عالمی اردو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیش کی۔ عالمی اردو کانفرنس سے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ عالمی اردو کانفرنس بھی 2008 سے ہو رہی ہے اور صوبے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت بھی اسی وقت سے قائم ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کل پورے ملک میں دھرنے دے گی

انہوں ںے کہا کہ ادب کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندی اور انتہا پسندی کا دور ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے پر دل دہل جاتا ہے کہ اپنے بچوں کے لیے کیا چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ماحول سے ڈر لگتا ہے۔

عالمی اردو کانفرنس: حکومتیں قیام امن کو یقینی بنائیں، اہل فکر و دانش کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ادیب اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں