کالی آندھی آ گئی، 13 سے 22 دسمبر تک ’’ کرکٹ میلہ ’’ چلے گا


پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کی تیاریاں، مہمان کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق مہمان ٹیم دبئی کے راستے کراچی پہنچی ہے، جہاں سیکوریٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

کھلاڑیوں کی آمد کے بعد کوویڈ19 ٹیسٹ لیے جائیں گے، جس کے بعد کھلاڑی اور آفیشلز ایک دن کے لیے قرنطینہ ہوں گے،  جمعہ کو یعنی کل نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز 13 تا 22 دسمبر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کی ڈھاکہ سے وطن واپسی

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت نکولس پوران کریں گے جبکہ ون ڈے میچز میں شائی ہوپ کپتان ہیں۔ کیرون پولارڈ انجری کے سبب دستبردار ہوگئے تھے۔

13 دسمبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شام 6 بجے ہوگا، 14 دسمبر کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا، 16 دسمبر کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغازشام 6 بجے ہوگا۔

18 دسمبر کو پہلا ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلا جائے گا،  دوسرا ون ڈے 20 دسمبر کو ہوگا اور 22 دسمبر کو تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں