آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ، پاکستانی کرکٹرز نامزد

icc

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مین اور ویمن پلیئر آف دی منتھ نومبر کے لیے کھلاڑی نامزد کر دیئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے پاکستان بیٹرعابد علی کو بھی نامزد کیا گیا ہے جب کہ ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے پاکستان کی انعم امین پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

بھارت کیخلاف تباہ کن بولنگ، آئی سی سی کا بڑا اعزاز شاہین کے نام

ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اور آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی نامزد ہیں۔

ویمن پلیئر آف دی منتھ نومبر کی نامزدگیوں میں بنگلا دیش کی ناہیدہ اختر اور ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوزکا نام بھی شامل ہے۔


متعلقہ خبریں