پاکستان کی پہلی اننگز میں 300 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی 76 رنز پر پولین واپس لوٹ گئے ہیں۔
Fifty for Fawad Alam, 300 for Pakistan and Babar Azam has declared. #WTC23 | #BANvPAK | https://t.co/sUmFzGbNZ5 pic.twitter.com/vVvUDVZaLO
— ICC (@ICC) December 7, 2021
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ ، ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی بارش سے متاثر
پاکستان کی جانب سے اسپنر ساجد خان نے بتاہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کو فالو آن سے بچنے کے لیے مزید 25 رنز درکار ہیں۔
اس سے پہلے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے چوتھے دن کا آغاز 188 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔ 56 رنز پر بیٹنگ کرنے والے اظہر علی عبادت حسین کی گیند کا نشانہ بنے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی اگلی ٹیسٹ سنچری کا خواب ایک مرتبہ پھر پورا نہ ہو سکا اور وہ 76 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس موقع پر فواد عالم اور محمد رضوان کے مابین 103 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ فواد نے 50 جب کہ رضوان 53 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 300 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے عبادت حسین، اور خلیل احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔