سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے سری لنکن شہری کی ہلاکت پر پنجاب پولیس کا ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے مزید 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 131 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ زیرحراست افراد میں سے 26 ملزمان کا مرکزی کرادر سامنے آیا ہے۔زیر حراست افراد میں سے اشتعال پھیلانے اور تشدد میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ،پولیس نے مزید 6 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا
دوسری جانب وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ سائنٹفک انداز سے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔وزیراعلی پنجاب نے سیکرٹری پراسکیوشن کو کیس کی مکمل پیروی کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔