این اے 133: ضمنی انتخاب، ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز کامیاب

این اے 133: ضمنی انتخاب، ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز کامیاب

لاہور: این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو برتری حاصل ہے۔

لاہور: این اے 133میں ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

واضح رہے کہ این اے 133 پر جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد حلقے میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق این اے 133 میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بنا کسی وقفے کے جاری رہی۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ اس وقت پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جس کے تحت ن لیگی امیدوار کو برتری حاصل ہے۔

این اے 133: تحریک انصاف انتخاب سے آوٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی، حسان خاور

ہم نیوز کے مطابق 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی شائستہ پرویز نے 46 ہزار 811 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

غیرسرکاری و غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل 32 ہزار 313 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

این اے133: کم ٹرن آؤٹ سے ثابت ہو گیا کہ عوام نے ضمنی انتخاب مسترد کردیا، جمشید اقبال

واضح رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں