شمالی وزیر ستان: دہشتگردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 جوان شہید


 شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے جس سے  پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی چیک پوسٹ پر حملہ دتہ خیل کے علاقے میں کیا گیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں نائک رحمان اور لانس نائک عارف شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، سپاہی شہید

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی سیف اللہ شہید ہو گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ سپاہی سیف اللہ شہید ہو گئے تھے تاہم فورسز کی جانب سے فوری طور پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جوابی فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی روایات کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، آرمی چیف


متعلقہ خبریں