امریکہ، پاکستان کو 70 لاکھ ڈالرز فراہم کرے گا

امریکہ، پاکستان کو70 لاکھ  ڈالرز فراہم کرے گا

اسلام آباد: امریکہ پاکستان کو70 لاکھ  ڈالرز فراہم کرے گا۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک نے بتائی ہے۔

رجسٹرڈ افراد کو آٹے پر 22 اور دالوں پر 55 روپے کی رعایت ملے گی، ثانیہ نشتر

ہم نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مذکورہ رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کے پراجیکٹ کے تحت پاکستان کو ملے گی۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم سے غربا اور نادار افراد کی معاونت کی جائے گی۔

مہنگائی میں اضافہ آئی ایم ایف کی وجہ سے ہوا، عوام کو براہ راست سبسڈی دیں گے: شوکت ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ فراہم کی جانے والی رقم کورونا وائرس کے دوران بیروزگار ہونے والوں کے لیے مختص ہو گی۔

ہم نیوز کے مطابق ایشائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دی جانے والی رقم احساس پروگرام کے تحت تقسیم کی جائے گی۔

وزیراعظم کی کم آمدنی والوں کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کا پلان بنانے کی ہدایت

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ دو کروڑ افراد کو اشیائے خورد و نوش پر سبسڈی جائے گی جس کے تحت وہ کریانہ اسٹورز سے رعایتی نرخ پر آٹا، دال، گھی اور خوردنی تیل بھی خرید سکیں گے۔


متعلقہ خبریں