امن کے دور میں حقیقی تربیت جارحیت سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے، جنرل باجوہ


کھاریاں: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کے دور میں حقیقی تربیت جارحیت سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے۔

فوج آپریشنل تیاریوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، آرمی چیف

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے یہ بات کھاریاں میں کورکی سطح کی تربیتی مشقوں کے مشاہدے کے دوران کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وارگیمز کے آپریشنل پہلوؤں کا مشاہدہ کیا۔

عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی المیے کو روکا جاسکتا ہے، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورے کے دوران جوانوں کی تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے وی ٹی فور ٹینکوں کی شمولیت اور کارکردگی پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ آپریشنل ڈرلز کی پریکٹس خطرات کا جواب دینے کی صلاحیت بڑھاتی ہے۔

  پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے کوششوں کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے استقبال کیا۔


متعلقہ خبریں