بات چیت کے لیے تیار ہیں، سیاسی جماعتیں کمزور اور شخصیات مضبوط ہیں: فواد چودھری

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سندھ میں کچھ نہیں ہورہا، خود ملوث ہیں: فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا کا ہر ہفتے جھکاؤ کسی اور طرف ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری کے لیے کوئی کسی پر زبردستی نہیں کر سکتا اور ہم نے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

آخر! یہ سب کچھ 19 نومبر سے قبل کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان یا ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا رونا سنتے ہیں۔

فواد چودھری نے واضح طور پر کہا کہ ہم ابھی بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن بات نہیں کرنا چاہتی تو کوئی حل ہی بتا دے۔

کرپشن کی گنگا میں نہانے والے مولانا مکافات عمل کا شکار ہیں، شہباز گل

انہوں نے کہا کہ آج بھی اپوزیشن سے انتخابی اصلاحات پر بات چیت ہوئی ہے، ہم تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سیاسی جماعتیں کمزور اور سیاسی شخصیات مضبوط ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اصلاحات حکومت اور اپوزیشن مل کر ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بل ای وی ایم سے متعلق ہے جب کہ دوسرا بل 56 نکاتی انتخابی اصلاحات کے قانون کا ہے، جسے شاید ہم روک لیں۔

مولانا اور بلاول کے کرپشن زدہ چہروں پر خوف عیاں تھا، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں اپنا تحریری مؤقف جمع کرا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں