فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی: برازیلین دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی: برازیلین دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

لاہور: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پہ پروان چڑھنے والی دوستی محبت میں تبدیل ہوئی تو برازیلین دوشیزہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

نہ ڈولی نہ گھوڑی ، دلہا دلہن دیگچے میں شادی کرنے نکل پڑے

میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ برازیلین دوشیزہ شادی کرنے کے لیے صوبہ پنجاب کے علاقے فورٹ عباس پہنچی تو سرفراز نامی نوجوان سمیت اس کے اہل خانہ اور گاؤں والوں نے دھوم دھام سے اس کا استقبال کیا اور دونوں کو شادی کے بندھن میں باندھ دیا۔

شادی سے قبل برازیلین دوشیزہ نے اسلام قبول کیا جس کے بعد اس کا نام اقرا رکھا گیا جب کہ پہلے اس کا نام پٹریسا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فورٹ عباس کے نواحی گاؤں 180 سیون آر کے 22 سالہ سرفراز کی دو سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی جو بعد ازاں محبت میں تبدیل ہوئی جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

شادی کے اسٹیج پر ماں کے ہاتھوں دولہے کی جوتیوں سے پٹائی

اقرا کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرکے بہت خوش ہے اور پاکستان کے لوگ اسے بہت اچھے لگے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ دولھا سرفراز کے گھر والوں نے بھی اسے بہت محبت و عزت دی ہے۔

میڈیا کے مطابق دولھا سرفراز کا کہنا ہے کہ پیٹریسا کو خود اس نے پاکستان آنے اور شادی کرنے کی دعوت دی تھی جسے اس نے اپنے ماں باپ کی رضامندی کے بعد قبول کیا۔

80 سالہ بابے کے ٹشن، 60 سالہ دلہن بیاہ لایا، پوتے پوتیاں باراتی، دھوم دھڑکا

سرفراز کے مطابق شادی کے بعد وہ بہت خوش ہے۔ اس کے اہل خانہ اور گاؤں والوں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہا رکیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں