کوآپریٹیو مارکیٹ آتشزدگی: آگ بجھ گئی، کولنگ جاری، تاجروں کا بڑا نقصان

کوآپریٹیو مارکیٹ آتشزدگی: آگ بجھ گئی، کولنگ جاری، تاجروں کا بڑا نقصان

کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر میں واقع کوآپریٹیو مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں تاجروں کو بہت زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایمرجنسی ایگزٹ نہ ضروری انتظامات، کراچی میں آتشزدگی پر رپورٹ پیش

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ اس وقت جب کہ کولنگ کا عمل جاری ہے اور لگنے والی آگ پر ایک اسنارکل سمیت دس سے زائد فائرٹینڈرز کی مدد سے قابو پایا جا چکا ہے، اب تک لگائے جانے والے ایک محتاط اندازے کے مطابق تاجروں کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے تاہم حتمی طور پر فی الوقت کچھ بھی کہنا نا ممکن ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق مارکیٹ میں آتشزدگی کی اطلاع پر دو فائر ٹینڈرز جائے وقوع پر پہنچے تھے۔ اس وقت آگ گودام میں لگی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق اچانک لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس نے بالائی منزل سمیت دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس وقت آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا اور پورے شہر سے فائر ٹینڈرز جائے وقوع پر طلب کرلیے گئے۔

مظفر گڑھ: گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے7افراد جاں بحق

آگ پر قابو پانے کے لیے شہری انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں نے بھی حصہ لیا جب کہ شہر کے مختلف علاقوں سے تاجروں کی بڑی تعداد اپنا سامان بچانے کے لیے مارکیٹ پہنچی اور اس نے جو کچھ بچانا ممکن تھا اسے دوسری جگہوں پر منتقل کیا۔ اس عمل میں تاجروں کی مدد اہل علاقہ نے بھی کی۔

مارکیٹ میں لگنے والی آگ کو دیکھ کر سامان نکالتے اور اسے دوسری جگہوں پر منتقل کرتے ہوئے تاجروں کو ہونے والے نقصان کے باعث نہایت غمزدہ پایا گیا جب کہ لوگ انہیں تسلی بھی دیتے رہے۔

ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آتشزدگی کی وجہ جاننے کے علاوہ تاجروں کو ریلیف دینے کی بھی کوشش کریں گے۔

کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، 14 مزدور جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے جائے وقوع پر بتایا کہ آگ کی وجہ سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات کرا کر حقائق سامنے لائیں گے۔


متعلقہ خبریں