پاکستان اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں آج پہلا روزہ ہے

عید الفطر چاند (eid ul fitr moon)

اسلام آباد : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد آج پاکستان بھر میں پہلا روزہ ہے۔

سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، سنگاپور، آسٹریلیا، عمان اور جاپان میں بھی اج پہلا روزہ ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان کے مطابق جن علاقوں سے رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں ان میں دیر، بونیر، نتھیا گلی، کوئٹہ اورایبٹ آباد شامل تھے ۔

اس سے قبل محمکہ موسمیات نے بتایا تھا کہ چاند کی عمر 26 گھنٹے 12 منٹ ہو تو آسمان پر دکھائی دیتا ہے جبکہ کل شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ تھی۔


متعلقہ خبریں