آسٹریلیا کے کپتان نے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کردیا


آسٹریلیا کے وکٹ کیپراور کپتان ٹم پین نے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ پاکستان میں کھیل کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی زیادہ کمفرٹ محسوس نہ کریں۔

یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان میں میچز نہ کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ دورے سے قبل کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا وفد سیکیورٹی اور کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

ٹم پین نے کہا 2017 میں پاکستان آنے والی آسٹریلوی ٹیم میں وہ بھی موجود تھے۔ پاکستان نے انتہائی زبردست سیکیورٹی پروٹوکول دیا۔ پوری زندگی میں ایسی سیکیورٹی نہیں دیکھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں فراہم کردہ سیکیورٹی کا یہ عالم تھا کہ ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی بھی کی جارہی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم کے اردگرد پانچ پانچ کلومیٹر دور تک سڑکوں پر دکانیں بند کرادی گئی تھیں۔

گزشتہ روز آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کیا تھا۔


پی سی بی  کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی ، دورے میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہیں۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا،دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلاجائے گا، تیسرا میچ21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں