200 روز بعد ناسا کے خلابازوں کی زمین پر واپسی


بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں 200 روز کے بعد ناسا کے خلاباز زمین پر پہنچ گئے۔

اسپیس ایکس کریو ڈریگن میں سوار خلابازوں کی چار رکنی ٹیم کامیابی سے خلیج میکسیکو میں لینڈ کرگئی، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے زمین پر واپسی کا سفر کرنے والی ناسا کی خلا بازوں کو زمین پر پہنچنے کے لیے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔


خلابازوں کے مطابق ان کے کیپسول کا واش روم ٹوٹ گیا۔ اس خرابی کی بنا پر خلا بازوں نے ڈائپرز پہن کر اپنا وقت گزارا، جبکہ واپسی کے وقت موسم خراب ہونے کی وجہ سے انہیں لوٹنے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑا۔

رواں سال اپریل میں امریکی خلائی ادارے ناسا اورایلون ماسک کی نجی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں 4 خلاباز بھیجے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا نے زمینی دفاع کے لیے نیا خلائی جہاز تیار کر لیا

یہ طیارہ اپنے انداز کا پہلا طیارہ تھا جس میں استعمال ہونے والا راکٹ بوسٹر ایک پرانے راکٹ کو ری سائیکل کر کے بنایا گیا تھا۔

سال 2002 میں قائم ہونے والی نجی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے جو الیکٹرانک کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او بھی ہیں، ناسا کے حکام کے ساتھ ایک بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ یہ خلائی سفر میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

 


متعلقہ خبریں