اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے آئین کے تحت مذاکرات ہو رہے ہیں۔ پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کا تذکرہ کیا اور کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) سے آئین کے تحت مذاکرات ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی حاکمیت اور ملکی سالمیت کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ افغان عبوری حکومت نے مذاکرات میں کردار ادا کیا ہے۔ مذاکرات میں پیشرفت کے مطابق فائر بندی میں توسیع ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان افغان معاملے پر عالمی برادری کیساتھ رابطے میں ہے، عسکری حکام
فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست کی حاکمیت اور عوامی حقوق کو مذاکرات میں ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ مذاکرات میں پیش رفت کے مطابق فائر بندی میں توسیع ہو گی۔