ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ دورہ بنگلہ دیش سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بوڑد کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ قومی کرکٹر محمد حفیظ نے فیصلے سے چیف سلیکٹر کو آگاہ کردیا ہے۔
محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش جیسی ٹیم کیخلاف نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے۔ دورہ بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے افتخاراحمد کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم کا پہلا میچ 19 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی20 ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی سے ڈھاکہ جائے گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم 3ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز19 ، 20 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 نومبر تک چٹاکانگ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ ہوگا۔