نئی دہلی: بھارت کی معروف اداکارہ رانی مکھر نے اداکارہ عامر خان سے محبت کا اعتراف کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھر جی اپنی نئی فلم “بنٹی اور ببلی 2″ کے سلسلے رنویر سنگھ کے شو میں شرکت کریں گے تاہم اس سے قبل رنویر سنگھ کے پوچھے گئے سوال پر رانی مکھر جی نے عامر خان سے محبت کا اعتراف کیا۔
رانی مکھر جی نے کہا کہ انہیں فلم ”غلام” کی شوٹنگ کے دوران عامر خان سے محبت ہو گئی تھی اور اسی وجہ سے وہ شوٹنگ کے دوران گھبراہٹ کا شکار رہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے فلم “غلام” میں عامر خان اور فلم “کچھ کچھ ہوتا ہے” میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا اور مجھے ہے کہ میں نے ان بڑے بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ بہت کام کیا۔
واضح رہے کہ رانی مکھرجی اور سیف علی خان کی نئی آنے والی فلم “بنٹی اور ببلی 2” رواں ماہ 19 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔