ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے دی۔
شارجہ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 164 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 11 رنز بنا سکی۔
نمیبیا کی جانب سے مائیکل وین 25 اور اسٹیفن بارڈ 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی، مچل سینٹنر، جیمز نیشم اور ایش سودھی نے کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کوشکست، ٹوئٹر پر’سیکیورٹی‘کا ٹرینڈ
اس سے پہلے نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ولیمسن 28، فیلپس 39 اور جیمی نیشم 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نمیبیا کے ایرسمس، اسکولز اور ڈیوڈ ویزے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پوائنٹس ٹیبل