لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک کے نام سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری صوبائی کابینہ کو بھجوا دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تحریک لبیک کے نام کے ساتھ کالعدم کے معاملے کو کابینہ کے سامنے بذریعہ سرکولیشن پیش کیا جائے۔
کالعدم تنظیم اور حکومتی کمیٹی کے درمیان معاہدے پر مرحلہ وار عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ داخلہ پنجاب نےتحریک لبیک سے کالعدم ختم کرانے کا عمل شروع کر دیا۔ وزیراعلی اور کابینہ سے سمری منظوری کے بعد وفاق کو بھیجی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا
اس سے قبل پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیم کے مزید 100 کارکنان کو رہا کرنے اور 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کی منظوری دی تھی۔