ورلڈکپ میں پہلی جیت، بھارتی کپتان کی ٹوئٹر پر واپسی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی غصہ کر گئے

پاکستان، نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کے بعد آخر کار بھارت نے افغانستان سے جیت کر ورلڈ کپ میں ایک کامیابی حاصل کر لی۔

جس کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کافی عرصے بعد ٹوئٹ کی، کوہلی نے ٹوئٹ میں بھارتی جھنڈا لگایا اور ساتھ افغانستان سے جیتنے کی تصاویر بھی شئیر کیں۔

بھارتی کپتان نے پاکستان سے پہلے ہی میچ میں بدترین شکست کھانے کے بعد کوئی ٹویٹ نہیں کی تھی، ویرات کوہلی کی آخری ٹوئٹ 23 اکتوبر کو ہوئی جس کے بعد وہ غائب ہی ہو گئے۔

گزشتہ روز گروپ ٹو کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی ہ، افغانستان کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیا گیا 211 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔

افغانستان کی جانب سے کریم جنت نے 42 جب کہ محمد نبی نے 35 رنز بنائے۔  بھارت کی جانب سے محمد شمی نے تین جب کہ ایشون نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 


متعلقہ خبریں