ریال میڈرڈ چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں 1,000 گول کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی


ریال میڈرڈ چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں 1,000 گول کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

ریال میڈرڈ نے تاریخ رقم کر دی۔ چیمپئنز لیگ میں ایک ہزار گول کرنے والی پہلی ٹیم بننے کااعزاز اپنے نام کر لیا۔بدھ کی شام سینٹیاگو برنابیو میں کریم بینزیما نے 14ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو شاختر ڈونیٹسک کے خلاف برتری دلائی۔  اور دوسرے ہاف میں ایک اور گول بھی کیا۔

فرانسیسی کھلاڑی کے گول نے ریال میڈرڈ کے لیے گول کرنے کا تاریخی کارنامہ بھی انجام دیا۔ جو 1,000 گول تک پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

جرمن جائنٹس بائرن میونخ 768 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ریال کی حریف بارسلونا 655 گول کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریال میڈرڈ دنیا کا سب سے امیر فٹبال کلب

ریال میڈرڈ  کے پاس گزشتہ برسوں کے دوران گول اسکور کرنے والے کچھ نمایاں کھلاڑی رہے ہیں۔ جن میں سب سے نمایاں کرسٹیانو رونالڈو  ہیں۔

رونالڈو میڈرڈ میں اپنے نو سیزن کے دوران ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے وا لے کھلاڑی بن چکے ہیں۔ جس میں ریال میڈرڈ کے لیے کیے گئے 105 گول بھی شامل ہیں۔

بینزیما کے  اس میچ میں کیے گئے دو گول ان کے 74ویں اور 75ویں چیمپئنز لیگ گول تھے۔ جبکہ کلب لیجنڈ راؤل کے 66 گول ہو چکے ہیں۔

ریال میڈرڈ نے ریکارڈ 13  بار چیمپیئنز لیگ چیتی ہے جس میں 2015 اور 2018 کے درمیان لگاتار تین بار شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں