ٹی 20 رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا حوصلہ افزاء ہے، بابر اعظم


لاہور:  بابر اعظم نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن واپس حاصل کر لی ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا میرے لیے حوصلہ افزاء عمل ہے، لیکن زیادہ خوشی پاکستان کرکٹ ٹیم کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا اور ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہے.

بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اور اس ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی ٹیم کی فتوحات میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے.

کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ  ہم اس ایونٹ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے.

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:بابر اعظم نمبر ون بلے باز بن گئے

کچھ دیر قبل ہی آئی سی سی نےٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں مسلسل فتوحات اور ریکارڈ بنانے  کے بعد  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازوں  کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

بلے بازوں کی درجہ بندی میں پاکستان کے محمد رضوان کی چوتھی پوزیشن ہے۔

جبکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹاپ ٹین بالرز میں کوئی پاکستان شامل نہیں ۔ شاہین شاہ آفریدی حارث رؤف 20ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔


متعلقہ خبریں