آزاد کشمیرمیں منجیاڑی کے قریب بس کھائی میں گرنے سے19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
بس راولاکوٹ سے کوٹلی جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بس مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور لوگوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
امدادی کارروائیوں میں مقامی افراد نے بھی حصہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔ جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے اور ان کے لواحقین سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرعبد القیوم نیازی نے حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس کیا اورانتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔