ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی سپرفتوحات پر سپرہیرو بھی خوش ہوگئے۔ ہالی ووڈ فلم ’’ایٹرنلز‘‘ کے سپرہیرو کمیل ننجیانی نے پاکستان کی کارکردگی کو متاثرکن قرار دے دیا۔
کومیل ننجیانی نے گزشتہ روز پاکستان کےمیچ کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان اگے بڑھتے جاو اور ساتھ ہی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے ورلڈ کپ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
Go Pakistan go. This is amazing. #T20WorldCup
— Kumail Nanjiani (@kumailn) November 2, 2021
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہونے والے کمیل ہالی ووڈ فلم ‘ایٹرنل’ میں سپر ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ ہالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں انجلینا جولی اور سلمیٰ ہائیک شامل ہیں۔ کمیل امریکا میں کئی سیریز اور فلموں میں مرکزی کردار نبھا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
نمیبیا کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 190 رنز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔