لودھراں: صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں مدرسے کے طالبعلم کی آنکھ استاد کے تشدد سے ضائع ہو گئی ہے۔ طالبعلم کی عمر صرف چار سال ہے۔
جہلم: ٹیوشن سینٹر میں بچیوں پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
میڈیا رپورٹ کے مطابق لودھراں کے ایک مدرسے میں چار سالہ طالبعلم کو استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق طالبعلم کی حالت خراب ہوتا دیکھ کر مدرسے کا استاد فرار ہو گیا۔ والدین کی شکایت پر علاقہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
’مار نہیں پیار‘ کے باوجود اسکولوں میں تشدد جاری
ضلعی پولیس افسر کی ہدایت پر تھانہ کہروڑ میں استاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے والدین کی مدعیت میں درج کی جانے والی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ رند جادہ میں قائم مدرسے میں ان کا چار سالہ بیٹا تعلیم حاصل کرتا ہے جہاں کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
لاہور: استاد کے مبینہ تشدد سے طالبعلم جاں بحق
درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے دوران تشدد استاد کا ڈنڈا بچے کی آنکھ میں لگا جس کی وجہ سے اس کی آنکھ ضائع ہو گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔