اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزرا کالعدم جماعت پر بیانات نہ دیں، دشمن فائدہ اٹھاتے ہیں، وزیر اعظم
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے درمیان ملاقات میں بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی اور صوبہ بلوچستان میں سی پیک منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔