اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ مہنگائی پر وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کے سامنے مراد علی شاہ کے خلاف جلوس نکالا کریں۔
وزیراعظم اہم فیصلوں پر کل قوم کو اعتماد میں لیں گے، فواد چودھری
ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ میں انہوں ںے پنجاب اور سندھ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں صوبوں کے درمیان آٹے کی قیمتوں میں بڑا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چینی 90 اور سندھ میں 120 روپے فی کلو مل رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ حکومت سندھ مہنگائی کو کنٹرول نہیں کر رہی ہے۔
تیل و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،سیلز ٹیکس استشنیٰ کم ہوگا: شوکت ترین
ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ نے گندم کو تاخیر سے ریلیز کیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ سندھ میں گورننس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔