سیاسی جماعتوں کے بغیر نیبرہوڈ اور ویلج کونسل الیکشن غیر آئینی قرار

ووٹ

 پشاورہائیکورٹ نے سیاسی جماعتوں کے بغیر نیبرہوڈ اور ویلج کونسل الیکشن کرانے کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔

ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔

لوکل گورنمنٹ الیکشن  کے خلاف اکرام خان درانی، عنایت اللہ خان، خوشدل خان، مشتاق احمد خان، حمایت اللہ مایار نے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواستوں کو جزوی طور پر منظور کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت 15 دسمبر کو صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی تھی۔

صوبائی محکمہ بلدیات کے خط میں الیکشن کمیشن حکام کو مطلع کیا گیا کہ 15 دسمبر کو نیبرہوڈ کونسل اور ویلج کے الیکشن ہوں گے جبکہ آئندہ سال 25 مارچ کو چیئرمین تحصیل گورنمنٹ کا انتخاب ہوگا۔

 

 


متعلقہ خبریں