لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

فائل فوٹو


پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہوردنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔

آلودہ ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی میں لاہور کا پہلا نمبر ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 319 تک پہنچ گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آنکھوں میں جلن اور سانس کی بیماری کے خدشے سے دوچار شہری کہتے ہیں کہ حکومت کو چاہیے ٹھوس اقدامات اٹھائے کیونکہ باغوں کا شہر آلودگی کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔

عالمی درجہ بندی کے مطابق لاہور شہر میں خطرناک حد تک فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے اور ائیر کوالٹی انڈیکس319 کا ہندسہ کراس کرگیا ہے۔

لاہور کے شہری کہتے ہیں کہ انتظامیہ سموگ کنٹرول کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود رہنے کے باوجود پورا ہفتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں