پاک فوج نے 7 ویں نیشنل ایئر گن شوٹنگ چیمپیئن شپ جیت لی

پاک فوج نے 7 ویں نیشنل ایئر گن شوٹنگ چیمپیئن شپ جیت لی

راولپنڈی: پاک فوج نے 7 ویں نیشنل ایئر گن شوٹنگ چیمپیئن شپ جیت لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 ویں نیشنل ایئر گن شوٹنگ مقابلوں میں پاکستان آرمی نے 6 اور پاکستان نیوی نے 2 گولڈ میڈل حاصل کیے۔

مقابلوں میں پاک آرمی نے 6 گولڈ میڈل، 2 سلور اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ پاکستان نیوی نے 2 گولڈ میڈل، 6 سلور میڈل اور 7 کانسی کے تمغے جیتے۔

لاہور میں تیسرے عالمی پیسز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور ان مقابلوں کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔ پیسز مقابلے انٹرنیشنل اور نیشنل آرمی کے لیے سخت ترین مقابلے سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں شہروں کے میئر کا انتخاب براہ راست ہو گا

آئی ایس پی آر کے مطابق عراق، اردن، فلسطین، سری لنکا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ازبکستان سے 101 عالمی کھلاڑی شریک ہیں جبکہ مصر، انڈونیشیا،جاپان اور میانمار سے مندوبین نے بھی شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں