ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہا، شعیب ملک

فوٹو: فائل


قومی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ  ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہا۔ابھی ٹورنامنٹ کے مڈل میں ہوں فوکس کرکٹ پر ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے ورچوئل پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے۔میچز جیتنے پرکھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا  ہے کہ پاکستان نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تکبہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ پاکستان ٹیم اگلے میچز کی تیاری کررہی ہے۔تمام کھلاڑیوں  کا ہدف جیت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب سے ٹیم کو جوائن کیا ہے تمام کھلاڑیوں کو متحد دیکھاہے۔لاہور سے لیکر دبئی تک ہر سیشن میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں