بنگلا دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن انجری کے باعث یواے ای میں جاری ٹی 20ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
شکیب الحسن کو ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران ٹانگ میں تکلیف ہوئی تھی۔ تاہم انہوں نے اپنے 4 اوورز مکمل کئے تھے۔ وہ انجری کے باعث ولڈکپ کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
انہوں نے ایونٹ میں 6 میچز کھیلے 131 رنز بنائے اور 11 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹی20ورلڈکپ کے آخری دو میچز میں خاطر خواہ پرفارمنس نہیں رہی وہ انگلینڈ کے خلاف 4 اور ویسٹ انڈیز کے مقابل 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔ دونوں میچز میں انہوں نے کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کی تھی۔
بنگلادیش ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 میں موجود ہے اور اس نے ابھی 3 میچز کھیلے ہیں جبکہ تینوں میں شکست سے دوچار ہوا۔
بنگال ٹائیگرز نے 2 میچز آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنے ہیں۔ جنوبی افریقہ سے 2 نومبر اور آسٹریلیا سے 4 نومبر کو مقابلہ کرنا ہے۔