بھارت کی بدترین شکست، ڈیرن سیمی نے گانا ٹویٹ کر دیا


پاکستان کے بعد بھارت کو نیوزی لینڈ سے بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھارت کی خراب پرفارمنس پر کئی ٹوئٹس کی گئیں۔

ان میں ایک نام ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا بھی ہے، جنہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ابھی ابھی انہوں نے اپنی پلے لِسٹ سے یہ گانا سنا ہے ” کوئی 911 پر کال کرے، میں مصیبت میں ہوں، میں واقعی بڑی مصیبت میں ہوں”


ڈیرن سیمی نے اس ٹوئٹ میں بھارت کو منشن تو نہیں کیا لیکن دنیا بھر کے شائقین سیمی کا اشارہ سمجھ گئے۔

اس ٹوئٹ پر جہاں مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے وہیں بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں، سہیل بینرجی نے لکھا کہ کم آن سیمی تم اس سے بہتر ہو۔


تاہم اس ٹوئٹ پر مداحوں نے کئی میمز بھی شئیر کیں،  جس میں وہ بھارت کی ٹرولنگ کرتے ہوئے نظر آئے۔

ایک صارف نے روہیت شرما کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹنگ کوچ باہر جا رہا ہے، یاد رہے روہیت شرما نے صحافیوں سے پاکستان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا تھا کہ وہ پاکستان کو بیٹنگ کرنا سکھائیں گے۔

عادل نامی صارف نے جہاز پر بھارتی کھلاڑیوں کی تصویریں لگا کر بھارت کو بتایا کہ اب انہیں سیمی فائنل میں تو جگہ نہیں مل سکتی وہ ائیر پورٹ کی تیاری پکڑیں۔

واضح رہے کہ ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی۔


متعلقہ خبریں