شوگر ملز اورمنی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اےکوعبوری رپورٹ جمع کرانے کاحکم


بنکنگ  کورٹ  نے   شہباز  شریف  کے  خلاف شوگر  ملز  اور  منی  لانڈرنگ  کیس  میں ایف آئی اے کو 20 نومبر  تک عبوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 

بینکنگ کورٹ لاہورمیں شوگر ملز اورمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت  ہوئی۔  شہبازشریف اورحمزہ شہباز بینکنگ کورٹ لاہورمیں  پیش  ہوئے۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت میں 20 نومبر تک کی توسیع کردی گئی

شہباز شریف نے روسٹرم پرآکربیان دیا کہ سال ہو گیا ہے ایک دھیلےکی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی ۔ نیب نے ہمارے خلاف  منی لانڈرنگ  جیسا کیس  بنایا ہے ۔ایک سال ہوگیا  ،ایف آئی اے نے 2 بار  انویسٹی گیشن جیل میں  کی ۔میرے بیٹے سے بھی جیل میں ایف آئی اے نے انویسٹی گیشن کی۔ایف آئی اے ایک ماہ میں اب کیا رپورٹ بنا کر عدالت پیش کرے گا؟

بینکنگ  کورٹ  کے جج  نے  جواب میں  کہاایف آئی اے نے وقت مانگا ہے ،انکو اگلی سماعت پر دیکھ لیں گے ۔ایف آئی اے عبوری چالان  جمع کرانے کی تاریخ بتائےورنہ عدالت حکم جاری کرے گی ۔نومبر کے وسط تک ہر صورت ایف آئی اے عبوری چالان جمع کرائے۔

اپوزیشن  لیڈرشہبازشریف  نےعدالت کےباہر  میڈیا  سے  گفتگو  کرتے  ہوئے  کہا  میرے خلاف جو کیس نیب نے بنایا وہی ایف آئی اے نے بھی بنا دیا ۔میرے خلاف جھوٹ پر مبنی کیسز بنائے گئے ہیں۔حکمران آج تک سیاسی انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کر سکے۔کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات ہی مسئلے کا بہترین حل ہے۔

حمزہ  شہباز  نے  میڈیا  سے  گفتگو  میں  کہا  ہے  کہ  حالات بگڑتے جا رہے ہیں معیشت کا برا حال ہے۔حکومت کا یوم حساب قریب آ چکا ہے۔50لاکھ نوکریاں، ایک کروڑ گھر دینے کا کا ڈرامہ بے نقاب ہو چکا ہے ،

ان  کا  کہنا  تھا  کہ  پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہونے جا رہا ہے۔افغانستان کی صورتحال پر تمام سنجیدہ سیاسی جماعتوں کو ایک ایجنڈا بنانا چاہیے ۔


متعلقہ خبریں