آصف علی ریمیمبردانیم سوشل میڈیاپرچھاگیا


آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان  کودلچسپ مقابلےکے بعد شکست دینےپرآصف علی کے سوشل  میڈیا پر خوب  چرچے ہورہے ہیں 

مسلسل دوسرے میچ میں قومی ٹیم کومشکل سے نکال کرمیچ جتوانے والےآصف  علی کرکٹ شائقین کے ہیرو بن چکے ہیں۔انہیں سوشل میڈیا پر خوب داد دی  جارہی  ہے۔

شائقین  اپنے ہیروکی تعریفیں اپنے اپنے انداز میں کر رہے ہیں۔  وہیں آصف علی کے چارچھکوں کا موازنہ کارلوس بریتھ  ویٹ کے چھکوں سے بھی کیا جا   رہا ہے۔  کارلوس نے2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں انگلش بولر بین اسٹوکس کوچارچھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو چیمپئن بنوایا تھا۔

اس موقع پر ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کمنٹیٹر این بشپ نے کہا تھا کہ کارلوس بریتھ ویٹ ریمیمبر دا نیم۔

اسی مناسبت سے سوشل میڈیا پرآصف علی ریمیمبر دانیم کاہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔انگلینڈ کے کرکٹربین اسٹوکس نےاپنے ٹویٹ میں لکھاہے” ریمیمبردانیم  آصف علی”

پی سی بی نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں آصف علی ریمیمبر دانیم کے  الفاظ استعمال کیے ہیں۔


سوشل میڈیا صارف کاکہنا ہے میں جانتاتھا کہ اگر ہمیں آخری اورر میں 25رنز بھی چاہیے ہوں تو ہم یہ کرلیں گے۔

پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل  اکاونٹ سےبھی  آصف علی کی تعریف کی گئی

پی ٹی وی سپورٹس کی جانب سے بھی آصف علی کو خوب داد دی گئی۔

یادرہےکہ ورلڈ  کپ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار تھی۔ آخری دو اوور میں پاکستان کو 24 رنز درکار تھے۔

لیکن 19 ویں اوور میں پاکستان کے پاور ہٹر آصف علی  نے افغان بولر کریم جنت کو چار چھکے لگاکرپاکستان کومیچ جتوادیا۔

 


متعلقہ خبریں